نیب کی اولین ترجیح ہائوسنگ سوسائٹیوں، بینک فراڈ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے متعلقہ اداروں، متاثرین کو بروقت واپسی ہے، جسٹس جاوید اقبال
سات ماہ میں 226 ملزمان گرفتار ،217 افراد کیخلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر، 25 مفرورو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیاہے، چیئرمین نیب کا تقریب سے خطاب
جمعرات 17 مئی 2018 16:40
(جاری ہے)
تقریب میں نیب راولپنڈی کی طرف سے متاثرین کو چیک تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر، جنرل اکائونٹیبلٹی، ڈی جی راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اس وقت تک بدعنوان عناصر سے 296 ارب روپے برآمد کر کے مختلف اداروں اور متاثرین میں تقسیم کرچکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیب ’احتساب سب کیلئے‘ کی پالیسی پر بلا امتیاز عمل پیرا ہے۔ انہوں نے بدعنوان عناصر کی گرفتاری کے علاوہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی قانون کے مطابق گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے نتیجے میں گزشتہ سات ماہ میں 226 ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ 217 افراد کیخلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے گئے ۔ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور اب تک گزشتہ سات ماہ کے دوران 25 مفرور / اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب نجی ہائوسنگ / کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے معاملات دیکھنے والے سرکاری اداروں خصوصا سی ڈی اے، آر ڈی اے، آئی سی ٹی، ایل ڈی اے، پی ڈی اے، کیو ڈی اے اور کے ڈی اے کے افسران پر مشتمل ایک میٹنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ تمام متعلقہ اداروں کو ان کی ذمہ داریوں اور کوتاہیوں سے آگاہ کرنے کے علاوہ مستقل بنیادوں پر ایک ایسا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ جعلی اور بوگس نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کو عوام کی عمر بھر کی جمع پونچی لوٹنے سے قبل از وقت روسکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا الیکشن سے پہلے اور بعد کوئی تعلق نہیں ۔ نیب کی تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر قانون کے مطابق شروع کی جاتی ہیں اور اگر مقدمہ نہ بنتا ہو تو میرٹ پر مقدمہ بند کردیا جاتا ہے کیونکہ کسی سے انتقامی کارروائی نیب کی نہ پالیسی ہے اور نہ ہی نیب اس پر یقین رکھتا ہے۔ نیب کسی صوبے ، ادارے اور شخص کی پرواہ کئے بغیر صرف اور صرف قانون کے مطابق بلا امتیاز بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو ڈی جی نیب راولپنڈی کی نگرانی میں سراہا اور امید ظاہر کی کہ نیب راولپنڈی کے افسران / اہلکاران اسی محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.