اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں سپورٹ گالہ اختتام پذیر

جمعرات 17 مئی 2018 18:39

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) اورکزئی ایجنسی میں جاری سپورٹس گالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔ فائنل میچ اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں اورکزئی لیوی اور اورکزئی سٹوڈنٹ کے مابین کھیلا گیا جس میں اورکزئی لیوی نے پہلا بیٹنگ کرتے ہوئے 136زنز بنائے جبکہ اورکزئی لیوی نے مخالف ٹیم اورکزئی سٹوڈنٹ کو دوسرے بیٹنگ کے دوران 116رنز پر ڈھیر کر کے ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے دوران مہمان خصوصی ایڈشنل پی اے اورکزئی طارق خان اور اے پی اے لوئر حیدر حسین سمیت اے ڈی سپورٹس اور علاقہ عمائدین اور کھیلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈشنل پی اے طارق خان اور اے پی اے لوئر حیدر حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کی زہنی نشونما اور کھیل کھود کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کے کھیلوں کے سرگرمیوں کا انعقادوقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کھیل کھود سے نوجوان نسل کو نشے سمیت دیگر فضولیات سے بچایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی کے نوجوانوں کے لئے مختلف کھیلوں کے سرگرمیوں کا انعقاد کریگی۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :