منہاج القرآن نے رمضان میں ملک بھر میںدروس عرفان القرآن کا شیڈول جاری کر دیا

ْ سکالرزاسلام،احسان ،حصول تقویٰ،عقیدہ ختم نبوت ،ایثار،قربت الٰہی کے موضوعات پر درس دینگے

جمعرات 17 مئی 2018 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) تحریک منہاج القرآن نے رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں لاہور سمیت پورے ملک میں دروس عرفان القرآن کا شیڈول جاری کر دیا ۔چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر،گلگت، بلتستان میں سینکڑوں مقامت پر منہاج القرآن علماء کونسل اور تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز اسلام،احسان ،حصول تقویٰ،عقیدہ ختم نبوت ،اسوہ خیر النساء،ایثار،قربت الہیٰ و دیگر اہم موضوعات پر درس دینگے۔

منہاج القرآن کے سکالرزمعاشرتی مادیت پرستی کے فتنے کو قرآنی تعلیمات کے ذریعے ختم کر کے آئندہ نسلوں میں قرآن مجید کی محبت پیدا کر کے قرآن اور صاحب قرآن سے ٹوٹا تعلق بحال کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔فہم قرآن کی عظیم دولت کے حصول کیلئے قرآن مجید کے ساتھ تعلیم و تعلم کا تعلق قائم کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور،گوجرانوالا، گجرات ،لالہ موسیٰ،پنڈی،اسلام آباد ،پشاور ،ایبٹ آباد،ملتان،بھکر،ڈیرہ غازی خان،حیدر آباد ،کراچی،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے اہم شہروں سمیت ملک کے دیگر شہروں میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سینکڑوں مقامات پر نماز فجر کے بعد دروس عرفان القرآن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جو رمضان المبارک کے پورے مہینے تک جاری رہے گا۔