اسلام آباد، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران14ملزمان گرفتار

قبضہ سے 1کلو 655گر ام چرس ، ہیر وئن ، اسلحہ معہ ایمو نیشن و دیگر اشیا ء بر آمد

جمعرات 17 مئی 2018 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کلو 655گر ام چرس ، ہیر وئن ، اسلحہ معہ ایمو نیشن و دیگر اشیا ء بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ۔ تھا نہ رمنا پولیس نے سٹر یٹ کر ائم میں ملوث چار ملزمان ارسلان ، نعیم ، ندیم احمد اور شیراز کو گرفتار کر لیا ، ملزمان نے مدعیہ مقدمہ سے نقدی و کا ر ڈ وغیر ہ چھین لیے تھے پولیس نے ملزمان سے مدعیہ کے کا ر ڈ بر آمد کرلیے، جبکہ ملزم محمد عمر ان سے 120گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے ملزم خان حبیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ایک اور کا رروائی کے دوران سبزی منڈی پولیس نے پا نچ کروڑ 45لا کھ روپے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں اشتہا ری عبد المتین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر دو ملزمان محمد نو از اور آ صف کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر ملزم شوکت مسیح کو گرفتار کر لیا۔ سی آئی اے پولیس نے ملزم رحمت اللہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم رحمان حسین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاجبکہ ملزم طیب شاہ کو بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا ۔تھا نہ کورال پولیس نے ملزم شاہد خٹک سے 1کلو 355گر ام چرس بر آمد کرلی ۔تھانہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم محمد اسما عیل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقد ما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔