امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور نائب وزیر اعظم لیوحہ سے ملاقات

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں امریکا کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی اورنائب وزیر اعظم لیو حہ سے ملاقات کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیوحہ نے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ مساوات ، باہمی مفادات کی بنیاد پر اقتصادی و تجارتی مسائل سے نمٹنے کے لئے امریکا کے ساتھ مل کر کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سازگار ورکنگ تعلقات اور ذاتی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور امریکا چین تعلقات کے فروغ کے لیے شی پنگ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر تیار ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ اقتصادی و تجارتی شعبے میں امریکہ اور چین کا سازگار تعاون بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کی اقتصادی ترقی خوب ہو رہی ہے اور منڈی کی بڑی ممکنہ صلاحیت موجود ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔امید ہے کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی ماہرین مل کر اس شعبے میں موجود مسائل کو حل کرنے کے لیے مثبت کوشش کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین کو توانائی ، مشین سازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانے،زرعی پیداوار کی تجارت ،منڈی میں داخلے کو فروغ دینا چاہیئے اور علمی اثاثوں کے تحفظ کے شعبے میں تعاون کو بھی مضبوط بنایا جانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :