روسی صدر شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے میں کردار ادا کریں،جاپانی وزیراعظم

جمعہ 18 مئی 2018 11:10

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) جاپان کے وزیراعظم شنزوابے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں یہ موقف اختیار کریںگے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق توقع ہے کہ وزیراعظم ابے آئندہ ہفتے روس میں صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات میں یہ موقف اختیار کریںگے۔

(جاری ہے)

جاپانی وزیراعظم کا خیال ہے کہ شمالی کوریا پر روس کے اثرورسوخ کے باعث، اس کے جوہری پروگرام کے خاتمے کی یقین دہانی کے سلسلے میں روس کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔شنزوابے پیوٹن سے یہ کہنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں کہ روس کے زیر انتظام چار جزائر پر مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں خاص طور پر 5 ترجیحی منصوبوں کو فروغ دیا جائے۔واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال ستمبر میں سربراہ ملاقات کے دوران ان منصوبوں پر اتفاق کیا تھا۔