علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹیوٹر رجسٹریشن فارم اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کرے گی

سوشل میڈیا پر فراہم کردہ ٹیوٹر رجسٹریشن فارم یونیورسٹی نے اپ لوڈ نہیں کیا، یو نیورسٹی کی وضاحت

جمعہ 18 مئی 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے وضاحت کی ہے کہ ٹیوٹر رجسٹریشن فارم یونیورسٹی اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کرے گی جبکہ بعض نامعلوم افراد نے سوشل میڈیا پر اے آئی او یوٓیونیورسٹی کا ٹیوٹر رجسٹریشن فارم اپ لوڈ کیا ہواہے ،ْ امیدواروں اور علاقائی دفاتر کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز کو ٹیوٹر رجسٹریشن کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے کہ سوشل میڈیا پر فراہم کردہ ٹیوٹر رجسٹریشن فارم یونیورسٹی نے اپ لوڈ نہیں کیا ہے اور جب ضرورت محسوس ہوگی تو یونیورسٹی ٹیوٹر رجسٹریشن فارم اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کرے گی۔ وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی امیدواروں کی جانب سے ٹیوٹر رجسٹریشن فیس جمع کرانے کی ذمہ دار نہیں ہے۔ یہ وضاحتی بیان یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔