پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار ساڑھی7ارب ٹن تک پہنچ گئی، بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے پیداوار دوگنا کی جا سکتی ہے، ماہرین زراعت

جمعہ 18 مئی 2018 12:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) :پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوارساڑھے 7ارب ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جا سکتی ہے ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ پاکستان میں 41 مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پھلدار پودوں اور فصلوں کے قبل اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ پاکستانی پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے ، رنگ ، وٹامنز ، خوردنی معدنیات ، فائبرز وغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کر کے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیاجاسکتاہے۔