پی ٹی آئی نے لٹیروں کے چہروں سے نقا ب اُٹھا دیا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے

جمعہ 18 مئی 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے،حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے،ان کو قوم سے لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔ان خیالات کااظہار انہو ں نی پی پی 167 میں کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہو گی ۔ (ن) لیگ اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے،(ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوروں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے، نواز شریف ٹولہ جان بوجھ کر ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل رہا ہے، نواز حکومت نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے، غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام کی طر ف سے پی ٹی آئی کو ملنے والی پزیرائی نے مو روثی سیا سی جما عتو ں کو حواس با ختہ کر دیا ہیں۔

وہ عوام کو گمراہ کر نے کیلئے کسی بھی حد تک جا نے سے نہیں کتراتے۔ پی ٹی آئی نے لٹیروں کے چہروں سے نقا ب اُٹھا دیا ہے اور عوام نے اپنی مستقبل کا فیصلہ کر نے کیلئے صحیح سمت کا تعین کر دیا ہے۔ اُنہو ں نے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چا ہیے کیو نکہ پی ٹی آئی ہر پا کستا نی کا امیدو ں کا مر کز بن چکی ہے۔