ْ امریکہ چین تعلقات کے فروغ کیلئے شی کیساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر تیار ہوں،ٹرمپ

اقتصادی و تجارتی شعبے میں امریکہ اور چین کا سازگار تعاون بہت اہم ہے، دونوں کو توانائی ، مشین سازی شعبوں میں سرمایہ کاری ،زرعی پیداوار کی تجارت ،منڈی میں داخلے اور علمی اثاثوں کے تحفظ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور نائب وزیر اعظم لیو حہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 18 مئی 2018 15:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ چین تعلقات کے فروغ کے لیے شی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر تیار ہوں،کہ اقتصادی و تجارتی شعبے میں امریکہ اور چین کا سازگار تعاون بہت اہم ہے، دونوں کو توانائی ، مشین سازی شعبوں میں سرمایہ کاری ،زرعی پیداوار کی تجارت ،منڈی میں داخلے اور علمی اثاثوں کے تحفظ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں امریکہ کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی ،نائب وزیر اعظم لیو حہ سے ملاقات کی۔ لیو ،جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین امریکہ جامع اقتصادی بات چیت کے رہنما بھی ہیں ، نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مساوات ، باہمی مفادات کی بنیاد پر اقتصادی و تجارتی مسائل سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ میں چینی صدر شی جن پنگ کیساتھ سازگار ورکنگ تعلقات اور ذاتی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور امریکہ چین تعلقات کے فروغ کے لیے شی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر تیار ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ اقتصادی و تجارتی شعبے میں امریکہ اور چین کا سازگار تعاون بہت اہم ہے۔دونوں ملکوں کی اقتصادی ترقی خوب ہو رہی ہے اور منڈی کی بڑی ممکنہ صلاحیت موجود ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔امید ہے کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی ماہرین مل کر اس شعبے میں موجود مسائل کو حل کرنے کے لیے مثبت کوشش کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور چین کو توانائی ، مشین سازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے ۔زرعی پیداوار کی تجارت ،منڈی میں داخلے کو فروغ دینا چاہیئے اور علمی اثاثوں کے تحفظ کے شعبے میں تعاون کو بھی مضبوط بنایا جانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :