وزیر اعظم نے ایک ارب روپے سے زائد کا صوابدیدی فنڈ اپنے صاحبزادے کو دیدیا

جمعہ 18 مئی 2018 16:04

وزیر اعظم نے ایک ارب روپے سے زائد کا صوابدیدی فنڈ اپنے صاحبزادے کو دیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) جنرل الیکشن 2018 کی تیاریاں ، وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے ایک ارب روپے سے زائد کا صوابدیدی فنڈ اپنے صاحبزادے عبداللہ شاہد کو دے کر تحصیل مری کی 15 یونین کونسلز کے معززین کو فری عمر ے کرانے کی ذمہ داری دے دی ۔ دینی معاملات سے نابلد پوتے نے دادا مرحوم کے نام پر شروع کی گئی خاقان عباسی شہید عمرہ پیکج نامی سکیم میں محرم اور نامحرم کا فرق ختم کرتے ہوئے ادھیڑ عمر ، بیوہ اور غیر منکوحہ خواتین کو نامحرموں کے ساتھ عمرے کروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

اس وقت تک 1000 بندے کو فری عمرے کروا چکے ۔ آئندہ بھی ایئربلیو میں جتنی سیٹیں خالی ملیں گی لوگوں کو بھیجتے رہیں گے ۔ سعودی حکومت نے عمرہ ، حج کے لئے محرم کے ساتھ خواتین کو بھیجنے کے عمل پر نرمی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے خاقان عباسی شہید عمرہ پیکج ( اسکیم) میں بغیر محرم بڑی تعداد میں خواتین کو سعودی عرب بھیج رہے ہیں۔ آن لائن کے رابطہ کرنے پر فری عمرہ اسکیم کے انچارج سعود ارشد عباسی کی تصدیق۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل الیکضشن سے قبل ماحول بنانے کے لئے اپنے صاحبزادے جو کہ ایک ٹریول ایجنسی چلاتے ہیں کو ایک ارب روپے سے زائد کا صوابدیدی فنڈ دے کر تحصیل مری سے مختلف طبقہ فکر کے افراد کو عمرے کرانے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ جنہو ںنے ابتدائیہ میں 1000 سے زائد افراد کو فری عمرہ کی خدمت دے کر آئندہ الیکشن میں من پسند نتائج حاصل کرنے جیسے منصوبے شروع کر رکھا ہے ۔

ذرائع اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے تحصیل مری کی 15 یونین کونسلرز میں سے ہر ایک سے 120 کو عمرہ کرانے کی ذمہ داری اپنے صاحبزادے کو سونپی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کہوٹہ میں بھی اس سطح کا فری عمرہ پیکج متعارف کروایا جانا ہے ۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے فری عمرہ پیکج کے ایک ذمہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد کو بغیر محرموں کے عمرہ کے لئے بھیجا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل ک بھی بغیر محرم کے خواتین حج یا عمرہ پر نہیں جایا کرتی تھیں ۔

انہوں نے بتایا کہ بعض واقعات میں ماں اور بیٹے کو جان بوجھ کر الگ الگ فلائیٹ اور الگ الگ ہوٹل میں ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ نمائندہ آن لائن نے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے خاقان عباسی شہید فری عمرہ پیکج نامی اسکیم کے انچارج مسعود ارشد عباسی سے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سعودی حکومت نے ایک خاص عمر کے بعد خواتین کے لئے محرموں کے بغیر ، حجاز المقدس آنے کی نئی رعایت دینا شروع رکھی ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کی بڑی تعداد کو بغیر محرموں کے عمرہ کروانے بھیجا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ خاقان عباسی شہید عمرہ پیکج اسکیم کے لئے عبدالہ شاہد کو کسی پارٹنر کا تعاون حاصل نہ ہے بلکہ وہ تمام خرچ خود سے وزیر اعظم کی ہدایات پر کر رہے ہیں ۔