Live Updates

مسلسل کئی ماہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنے والے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو بہت بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور ہائی کورٹ ،نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست واپس لے لی گئی

جمعہ 18 مئی 2018 16:10

مسلسل کئی ماہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنے والے نواز شریف اور ان کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کے بعد واپس لے لی گئی۔

(جاری ہے)

شہری سید اقتدار حیدر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا اور واضح کیا کہ درخواست قابل پیش رفت نہیں ہے جس پر درخواست گزار شہری نے درخواست واپس لے لی۔

درخواست میں یہ الزام لگایا گیا نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے غلطی بیان کی ہے اور مسلسل حقائق کے برعکس بات کر رہے ہیں۔ درخواست گزار نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم اور کی بیٹی کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ دونوں باپ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔ درخواست گزار نے استدعا کہ وفاقی وزارت داخلہ کو ہدایت کی جائے کہ سابق وزیر اعظم اور ان کی بیٹی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات