بدنام زمانہ منشیات فروش اور لینڈ مافیا روبینہ مارگریٹ کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

جمعہ 18 مئی 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) متاثرہ شہری نے عدالتی احکامات کے باجود بدنام زمانہ منشیات فروش اور لینڈ مافیا روبینہ مارگریٹ کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔جمعہ کو متاثرہ شہری نے عدالتی احکامات کے باجود بدنام زمانہ منشیات فروش اور لیڈ مافیا روبینہ مارگریٹ کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں متاثرہ خاتون کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا کہ ملزمہ کو 2011 میں عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے لیکن اسکے باوجود پولیس 7 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔۔درخواست میں متاثرہ خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمہ علاقے میں منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ غیر قانونی گیس فروخت کرنے اور زمینوں پر قبضوں۔میں بھی ملوث ہے۔۔خاتون نے درخواست میں عدالت سے احکامات کے باجود بدنام زمانہ خاتون کو گرفتار نہ کرنے پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی ہے ۔