فنڈریز ٹی 20 ،بوم بوم آفریدی ورلڈ الیون سے باہر

ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹی 20 میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جائیگا

جمعہ 18 مئی 2018 18:22

فنڈریز ٹی 20 ،بوم بوم آفریدی ورلڈ الیون سے باہر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) بوم بوم شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے ،گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کیلئے شاہد آفریدی کو 3سے 4ہفتے درکار ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دبئی میں اپنے ڈاکٹر کو گھٹنے کا چیک اپ کرایا ہے ،مکمل طور پر تکلیف ٹھیک نہیں ہو سکی ہیاور مجھے ابھی مکمل صحت یاب ہونے کے لیی3 سے 4 ہفتے درکار ہیںتاہم مجھے امید ہے میں مکمل فٹنس حاصل کر لو ں گا ۔

ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹی 20 میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جائیگاجبکہ شاہد آفریدی کو مکمل فٹنس کیلئے 3سے 4 ہفتے درکار ہیں اور اس لیے میچ میں ان کی شرکت کے امکانات نہیں ۔2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والیشاہد آفریدی کو ایک بار پھر کسی انٹرنیشنل میچ کے دوران ایکشن میں نظر آنا تھا جبکہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ تھری سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں ۔۔