نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا آن لائن سسٹم ہینگ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 18 مئی 2018 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء)نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا آن لائن سسٹم ہینگ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پی آئی اے کا سسٹم ہینگ ہوگیا ہے، آئن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث مسافروں کو بورڈنگ کارڈ کے اجرا میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ذرائع کے مطابق بورڈنگ کارڈ جاری نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں ا ور اس سلسلے میں مسافروں کو عملے کی جانب سے انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ،ْ مسافروں کے دباؤ کی وجہ سے پی آئی اے نے عملہ مینول بورڈنگ کارڈ جاری کیا تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باجود سسٹم کو ٹھیک نہیں کیا گیا۔