ٹرمپ کی جرمنی پر کڑی نکتہ چینی، روس سے اربوں ڈالر کی گیس تو خریدتا ہے لیکن اپنی مسلح افواج پر مناسب رقم خرچ نہیں کرتا

جمعہ 18 مئی 2018 21:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) امریکی صدر ٹرمپ نے جرمنی کے دفاعی اخراجات کی کمی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہجرمنی روس سے اربوں ڈالر کی گیس تو خریدتا ہے لیکن اپنی مسلح افواج پر مناسب رقم خرچ نہیں کرتا۔غیا ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی شعبے پر کم خرچ کرنے کے حوالے سے جرمنی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن ملک جرمنی روس سے اربوں ڈالر کی گیس تو خریدتا ہے لیکن اپنی مسلح افواج پر مناسب رقم خرچ نہیں کرتا۔ یہ بیان انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کے دوران دیا۔ امریکی صدر نے اس موقع پر اس عسکری اتحاد کے رکن ممالک کی طرف سے اپنی اپنی مجموعی قومی پیداوار کا دو فیصد حصہ نیٹو کو دینے کے مطالبے کو دہرایا۔ جرمنی اپنے دفاعی اخراجات کو بڑھانے کا اعلان کر چکا ہے۔