وزیراعلیٰ کا افتتاح کے بعد سرجیکل ٹاور کے مختلف شعبوں کا دورہ،آپریشن تھیٹر، برن یونٹ، ٹرانسفر اینڈ ڈسچارج آئی ٹی سسٹم کا بھرپور مشاہدہ،میڈیکل مشینری، طبی آلات کا جائزہ، ورکنگ کے بارے میں معلومات حاصل کیں

جمعہ 18 مئی 2018 22:09

وزیراعلیٰ کا افتتاح کے بعد سرجیکل ٹاور کے مختلف شعبوں کا دورہ،آپریشن ..
لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میو ہسپتال میں افتتاح کرنے کے بعد میں سرجیکل ٹاور کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے آپریشن تھیٹر، برن یونٹ کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی رجسٹریشن کیلئے جدید ترین ٹرانسفر اینڈ ڈسچارج آئی ٹی سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پاکستان کے جدید ترین اور سب سے بڑے سرجیکل ٹاور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری اور طبی آلات کا بھی جائزہ لیا اور ان کی ورکنگ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف، مریضوں اور لواحقین سے گفتگو کی اور ہسپتال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ وزیراعلیٰ اس موقع پر بے حد خوش نظر آئے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل ٹاور صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے شہریوں کو سرجری کی جدید ترین سہولتیں فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے سرجیکل ٹاو رکے قیام کو سراہا اور کہا کہ شہبازشریف نے عوام کے حقیقی خدمت گار ہونے کا حق ادا کر دیا۔