انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا، کافی اور چینی کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 19 مئی 2018 10:20

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا، کافی اور چینی کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا، کافی اور چینی کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔نیویارک کے جولائی کے لیے کوکوا کے سودے 39 ڈالر (1.5 فیصد) بڑھ کر 2678 ڈالر فی ٹن طے پائے۔لندن کے جولائی کے لیے کوکوا کے سودے 26 پائونڈ سٹرلنگ (1.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 1882 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

خام چینی کے جولائی کے لیے سودے 0.1 سینٹ (0.9 فیصد) بڑھ کر 11.66 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے اگست کے لیے سودے 3.50 ڈالر (1.1 فیصد ) اضافے کے ساتھ 330.20 ڈالر فی ٹن طے پائے۔روبسٹا کافی کے جولائی کے لیے سودے 12 ڈالر (0.7 فیصد) بڑھ کر 1762 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے جولائی کے لیے سودے 0.1 سینٹ (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1.18 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔

متعلقہ عنوان :