وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا

قومی فلم پالیسی کے تحت ملک بھر میں سینما گھروں کی تعمیر پر 26 فیصد ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی گئی

ہفتہ 19 مئی 2018 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے قومی فلم سازوں کودی جانے والی مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدر آباد، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورپشاورمیں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا،ْ قومی فلم پالیسی کے تحت ملک بھر میں سینما گھروں کی تعمیر پر 26 فیصد ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سینما اونرز ایسوسی ایشن نے وزارت اطلاعات کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی موثر کاوشوں سے ملک بھر میں فلم انڈسڑی کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور ٹیکس میں رعایت دینے سے فلم انڈسٹری کیساتھ وابسطہ افراد کو باعزت روزگارکے مواقع میسر آ رہے ہیں اورپاکستانی فلم سازوں کو اس سے فوائدحاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :