اے این پی ہنگونے پشاورہوٹل میں دھماکے کی تحقیقاتی کامطالبہ کردیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:21

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہنگو نیپشاور کے مقامی ہوٹل میں دھماکے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ صوبائی حکومت پشاور سانحے میں جاں بحق ہونے والے خاندان کی مالی امداد کرے واقعہ کی ہر پہلو سے جائزہ لیکر ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ٹل سٹی جنرل سیکرٹری انتصار محمد،چراغ دین ایڈوکیٹ،طیب حسن،ملک ناصرالدین،حیات محمد،واجدبنگش اور دیگر ایک تعزیتی اجلاس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ انتصارمحمد خان نے کہا کہ پختون ویلفیئر سوسائٹی یو اے ای سابقہ صدر سلیم بنگش اور انکے خاندان کے ساتھ اس غم میں برابرکے شریک ہیں اور صوبائی حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں۔اس موقع پر طیب حسن نے کہا کہ اس حادثے نے پورے صوبے بالخصوص ٹل شہر کی دیواریں ہلادی ہیںجبکہ واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے جائزہ لینے کی ضرورت تاکہ اصل حقائق منظر عام پر آسکیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب حکومت کی طرح فوری طورپرمتاثرہ خاندان کیلئے امداد کا اعلان کرے۔