مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات اور مویشی سے محروم

ہفتہ 19 مئی 2018 19:28

عارفوالا۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات اور مویشی سے محروم ہوگئے، تفصیل کے مطابق فریدیہ کالونی میں قاضی عمران کے گھر کے تالے توڑ کر اللہ رکھا ، فیاض اور عامر سے نقدی اور طلائی زیورات کل مالیت335000 روپے چراکر لے گئے جبکہ نواحی گائوں 59/EB میں حلیمہ بی بی دختر فتح محمد کے احاطہ مویشیاں سے چار نامعلوم افرادنے تین عدد بھینسیں مالیت450000 روپے چور ی کرلیں، پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :