ماہ رمضان میں عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،عاطل محمود منے خاں

ہفتہ 19 مئی 2018 19:28

پاکپتن۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر ضلعی نائب صدر عاطل محمود منے خاں نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی طرف سے پاکستان میں لاتعداد ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، پاکپتن کی عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں، انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) پاکپتن سے کلین سویپ کرے گی، عوام کی خدمت اور ان کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا، پارٹی کے ویژن کے مطابق انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں گے،پاکپتن مسلم لیگ کا تاریخی قلع ہے۔

متعلقہ عنوان :