حویلیاں کے نواحی علاقہ کسکی کلاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:51

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) حویلیاں کے نواحی علاقہ کسکی کلاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا ہے، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، تھانہ حویلیاں میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40 سالہ تنویر کو قتل کر دیا ۔ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ حویلیاں میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، ملزم جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔