جہانیاں:حلقہ پی پی 210 سے متوقع امیدواروں کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کامیاب

آرائیں برادری کے لیے ٹکٹ کی یقین دہانی ،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چوہدری کرم داد واہلہ بھی دوڑ میں شامل

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) حلقہ پی پی 210 جہانیاں سے متوقع امیدواروں کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کامیاب، آرائیں برادری کے لیے ٹکٹ کی یقین دہانی ،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چوہدری کرم داد واہلہ بھی دوڑ میں شامل۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 210جہانیاں سے متوقع امیدواروں چوہدری خالد جاوید آرائیں،چوہدری غلام سرور ایڈووکیٹ،چوہدری کامران اشرف،چوہدری ارشد آرائیں نے تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کی طرف سے حلقہ پی پی 210 جہانیاں سے الیکشن لڑنے کے متعلق پایا جانے والے ابہام کو دور کرتے ہوئے اپنی جانب سے جہانیاں سے الیکشن نہ لڑنے کے متعلق واضح کردیاکہ وہ جہانیاں سے الیکشن نہیں لڑیں گے،انہوں نے متوقع امیدواروں کو اپنی برادری اور کمیٹی کی باہمی مشاورت سے اپنا ایک ہی متفقہ امیدوار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشن 2018میں حلقہ پی پی 210جہانیاں سے آرائیں برادری کے متفقہ امیدوار کی پی ٹی آئی ٹکٹ کی نوید سناتے ہوئے ٹکٹ دینے کی مکمل یقین دہانی کروادی،اس موقع پر آرائیں برادری کے متوقع تمام امیدواروں نے برادری کی طرف سے متفقہ امیدوار نامزد کرنے اور ہر طرح سے اپنی برادری سمیت تمام برادریوں کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے من وعن سے اس کی مکمل حمایت وسپورٹ بارے مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دہانی کرواتے متحد ہونے کے عزم کا اظہار کیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرائیں برادری کے متفقہ امیدوارکی نامزدگی اور ٹکٹوں بارے پارٹی کے مرکزی بورڈ اجلاس کے بعد وہ جہانیاں کا دورہ کرتے ہوئے خود آرائیں برادری کے متفقہ امیدوار کے لیے پی ٹی آئی ٹکٹ کا باقائدہ اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جہانیاں میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی210سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے پانچ امیدوار ہیں اور پانچوں امیدواروں کا تعلق ایک ہی برادری یعنی ارائیں برادری سے ہے دوسری جانب مسلم لیگ ن سے لاتعلقی اختیار کرکیجنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پلیٹ فارم سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ بھی پی ٹی آئی ٹکٹ حاصل کرنے والوں کی دوڑ میں شامل ہیں اور اور ٹکٹ کیلئے انتہائی پرامید ہیں