ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا خریدار بن کر باٹا پور رمضان بازار کا دورہ
غیررجسٹرڈ کولا ڈرنکس اورشربت کے سٹالزختم کروا دیے،انتظامیہ کوحتمی وارننگ جاری،نہری پانی سےاگی تازہ سبزیاں رکھنے پر3 سٹالزمالکان کو10،10ہزارکا انعام، گھرکیلئےسبزی بھی خریدی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مئی 2018 19:17
(جاری ہے)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کومتعلقہ کولڈ ڈرنکس اور شربت کی فیکٹریاں فوری چیک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
بازار میں تمام سٹالز پر اشیاء خوردونوش کے معیار کی چیکنگ کرتے ہوئے موقع پر ملاوٹ کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔سبزیوں کے سٹالز کی چیکنگ کے دوران نہری پانی سے اگی تازہ اور بہترین سبزیاں رکھنے پر 3 سٹالز مالکان کو دس دس ہزار کا انعام دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تازہ سبزیوں کے سٹالز سے اپنے گھر کے لیے سبزیاں بھی خریدیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بازار کا اچانک دورہ عوامی اور ضلعی انتظامیہ کی شکایات موصول ہونے پر کیا گیا ہے۔غیر معیاری سٹالز لگوانے پر انتظامیہ کو حتمی وارننگ جاری کر دے گئی ہے۔ دوبارہ سٹالز لگوانے پر متعلقہ افسر کے خلاف کاروائی کی سفارش کریں گے۔ ڈی جی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ عوام اشیاء خوردونوش کے معیار کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں کال یا میسج کریں۔ٹیلی فون اور فیس بک پیج پر رمضان بازاروں کی شکایات کے حوالے سے سپیشل ریسپانس سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.