نوشہروفیروز ،پی ٹی آئی کی ضلعی کابینہ اور تمام تحصیلوں کا محراب پور میں اجلاس، ڈسٹرکٹ صدر امان قاضی کی خصوصی شرکت

ہفتہ 19 مئی 2018 22:41

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) پی ٹی آئی کی ضلعی کابینہ اور تمام تحصیلوں کا محراب پور میں اجلاس، ڈسٹرکٹ صدر امان قاضی کی خصوصی شرکت۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہروفیروز کی کابینہ اور تمام تعلقوں کا اجلاس محراب پور میں ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راشد مغل کی جانب سے بلایا گیا اجلاس میں مہمان خصوصی ضلعی صدر پی ٹی آئی امان قاضی تھے اجلاس کی کارروائی رانا غلام حسین نے انجام دی جبکہ تلاوت قران پاک کی سعادت فقیر نور محمد ملک نے حاصل کی شرکاء اجلاس کو جنرل سیکرٹری نے استقبالیہ دیااور ایجنڈاورمختلف قرارداد پیش کیں جسے تمام تحصیلوں کے صدور و کابینہ کے افراد نے متفقہ طور پر اکثریت سے پاس کیااجلاس کے آخر میں ضلعی صدر امان قاضی اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹرراشد مغل نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن 2018 میں ضلع نوشہروفیروز کے ہر حلقہ پر پی ٹی آئی امیدوار الیکشن کے لئے بھر پور تیار ہیں اور انشاء اللہ پی ٹی آئی پورے ملک میں ن لیگ اور پی پی پی پی کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرے گیPTI ضلع نوشہروفیروز میں ممبرز سے مشاورت کے بعد جنرل الیکشن کیلئے امیدواروں کی پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے قیادت کوسفارش کرے گی اجلاس میں مختلف تحصیلوں سے افضل شاہ، دوست محمد کھوسو،الطاف میمن، منظور مری، وسیم عالمانی، امداد ملک، عمران راجپوت، یار محمد ملاح، رانا غلام حسین، رانا سہیل، مجاہد سامیٹو، نورمحمد ملک، بخشل کوریجو،انور مری، محمد خان عباسی، میر محمد ملاح، ایاز سولنگی،جہانگیربیگ، گل حسن راجپوت، مجاہد لطیف آرائیں، محبت علی رند،واجد علی چنہ ودیگر نے شرکت کی۔