راولپنڈی،جائیدادکے تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ ، 1شخص جاں بحق،2 افراد زخمی

ہفتہ 19 مئی 2018 22:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) تھانہ نصیر آباد کے علاقے ملک آباد میںجائیدادکے تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق اور2 افراد زخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق ملک آباد میں مظہر وغیرہ کا جائیدا کا تنازعہ تھا جس پر مخالف گروپ نے گزشتہ روز فائرنگ کر دی فائرنگ سے جواں سال مظہر سینے پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیاملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ متوفی کی میت پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔