ماہرین زراعت کی کھجور کے گچھوں کواوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت

اتوار 20 مئی 2018 13:30

ْ قصور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء)کھجورکے باغبانوں کھجوروں کے گچھوں کواوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکھجورکی فصل کو گرنے و ٹوٹنے سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے ضروری اقدامات و سفارشات سے استفادہ کرنے کے لئے بھی کہاگیاہے کہ کھجور کے باغبانوں کو اچھی پیداوار کے حصول میں کسی مشکل کاسامنانہ کرناپڑے۔