بجلی ،زرعی اور صنعتی پیداوار میں اضافہ کے لئے نئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، تاجر رہنما ملک سہیل

اتوار 20 مئی 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کو آرڈینیشن ملک سہیل نے کہا ہے کہ بجلی اور زرعی و صنعتی پیداوار میں اضافہ کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے ۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ضروری ہے جو نئے ڈیموں کی تعمیر کے بغیر ناممکن ہے۔

واٹر پالیسی کا اعلان اور اس پر اتفاق رائے خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی کا بحران ہے اسلئے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اسکا ضیاع روکنے کی ضرورت ہے۔دریائوں ، نہروں اور ندیوں کے علاوہ بارش کا پانی بھی جمع کرنے کا میکنزم بنانے کی ضرورت ہے۔ ملک سہیل جو اسلام آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر بھی رہے ہیں ، نے کہا کہ زیادہ پانی استعمال کرنے والی فصلوں کا زیر کاشت رقبہ کم کرنے اور انکی جگہ کم پانی استعمال کرنے والی فصلوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ کاشتکاروں اور عوام میں پانی بچانے کی آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سکولوں کے نصاب میں پانی بچانے کے مضامین کوشامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :