8مہینوں میں ملک میں دالوں کی درآمدات میں 41.11فیصد کمی

اتوار 20 مئی 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) رواں مالی سال کے 8مہینوں میں ملک میں دالوں کی درآمدات میں 41.11فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک دالوں کی درآمدات پر پاکستان نے 353.431ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 41.11فیصدکم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے دالوں کی درآمدات پر600ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیاتھا۔مقداری لحاظ سے بھی دالوں کی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں پاکستان نے 4لاکھ37ہزار67میٹرک ٹن دالیں درآمد کیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 41.11فیصدکم ہے۔

متعلقہ عنوان :