وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں سندھ کے مختلف محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیے جانے ، سندھ اسلحہ ایکٹ سمیت دیگرامورپرغورکیاجائے گا

اتوار 20 مئی 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج(پیر)21مئی صبح 10 بجے سندھ سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ کے مختلف محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیے جانے زرعی انکم ٹیکس، سندھ اسلحہ ایکٹ، حیدرآباد یونیورسٹی سمیت چاریونیورسٹیوں کے بلوں سمیت دیگرامورپرغورکیاجائے گا جبکہ وزیراعلی سندھ نگران وزیراعلی کے نام پرکابینہ ارکان کواعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ سندھ کابینہ کا الوادعی اجلا س ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :