افغان طالبان کی جانب سے رمضان میں جنگ بندی کی اپیل مسترد

ہمارے جنگجو مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے،ترجمان افغان طالبان

اتوار 20 مئی 2018 20:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) افغان طالبان نے کہا ہے کہ رمضان میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔۔ افغان میڈیا نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان طالبان نے رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جنگجو اس مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے پیغام میں طالبان سے مبارک مہینے میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتونے تمام فریقوں سے رمضان میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی