ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کی میت کل پاکستان پہنچے گی
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا پاکستانی طالبہ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار
میاں محمد ندیم پیر 21 مئی 2018 11:57
(جاری ہے)
عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت منگل کی صبح کراچی پہنچے گی -قبل ازیں سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہوسٹن کے علاقے شوگرلینڈ کی مسجد صابرین میں نماز ظہرکے بعد ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
دعائیہ تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی، میئرہوسٹن سلویسٹرٹنر، رکن کانگریس آل گرین، ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی شرکت کی۔میئرہوسٹن نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا سبیکا ہماری بھی بچی تھی، بالکل ان بچوں کی طرح جو اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیکساس سانٹا فے ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سبیکا شیخ امریکی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت اس امریکی سکول میں زیر تعلیم تھیں۔اپنے تعزیتی پیغام مائیک پومپئیو نے کہا ہے کہ سبیکا شیخ کی موت پر امریکا اور پاکستان میں دکھ اورافسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ جمعہ کو پیش آنے والے اس واقع میں 10 افراد مارے گئے تھے اور اتنے ہی زخمی ہو گئے تھے۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ریاست ٹیکساس کے شہر سانٹا فے کے ہائی سکول پر جمعہ کے روز کئے گئے مسلح حملے میں یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت زیر تعلیم پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی ہلاکت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ پومپیو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں سانٹا فے ہائی سکول پر حملے کے المیے میں ہلاک ہونے والی سبیکا شیخ کے کنبے اور دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.