سارک ممالک کے مابین بہتر تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے قیام سے خطے میں ترقی اور غربت میں کمی کی راہ ہموار ہوگی
سینئر نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس افتخار علی ملک کی وفد سے گفتگو
پیر 21 مئی 2018 12:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لئے جنوبی ایشیا میں دستیاب بہترین کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کا یہ مناسب ترین وقت ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ سارک ممبر ممالک اپنے تمام سیاسی اور تجارتی معاملات حل کر سکیں گے اور آئندہ 10 سالوں میں ایشیائی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مسابقتی یا متوازی مارکیٹ کے طور پر سامنے آئیں گے جو یورپ کی طرح سنگل مارکیٹ نہیں بلکہ ایک مسابقتی مارکیٹ ہوگی۔
افتخار ملک نے سارک کے قدرتی اور معدنی وسائل کا بھرپور استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کے ممالک کے مابین نافٹا، یورپی یونین، آسیان اور کومیسا کی طرز پر تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے خطے کے لوگ اب بھی پر امید ہیں اور علاقے میں سب سے اہم ملک ہونے کے ناطے پاکستان کا کردار کلیدی ہے کیونکہ ہر مشکل وقت میں پاکستان نے اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کے قیام اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے علاقائی تعاون اور رابطوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے اور سارک ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ وہ سارک ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینے اور برصغیر کے اندر معاشی انضمام، ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بھرپورکوششیں جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.