روزہ اچھی صحت، نفسیاتی اور طبی عوارض سے نجات کا موثر ذریعہ ہے، ماہرین صحت

پیر مئی 13:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ماہ رمضان المبارک جہاں بے پناہ فضائل و برکات اور کئی گنا زائد اجر و ثواب کا ذریعہ ہے وہاں تمباکو نوشی کی بری عادات ترک کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔ روزہ اچھی صحت ، نفسیاتی اور طبی عوارض سے نجات کا ایک موثر ذریعہ ہے اور ماہرین صحت اسے تمباکو نوشی سے نجات کا بہترین ذریعہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق محمود نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ماہ رمضان اقدس میں تمباکو نوشی کے عادی افراد کو تمباکو نوشی کئی گھنٹے ترک رکھنے کے ذریعے نیکوٹیشن پر انحصار کے بغیر زندگی گزارنے کا عادی بنا دیتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد بھی اس عادت کو برقرار رکھتے ہوئے تمباکو نوشی سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو جسمانی اور روحانی اعتبار سے صحت مند اور پاکیزگی بخشتا ہے۔

متعلقہ عنوان :