مسلمانوں کو شامی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے ‘ارمینا رانا خان

پیر 21 مئی 2018 14:22

مسلمانوں کو شامی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) اداکارہ ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ شامی مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، تمام مسلمانوں کو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شام کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف نہ صرف متحد ہونے کی ضرورت ہے بلکہ مسلمان ممالک مل کر اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کی دل کھو ل کر اخلاقی اور مالی مدد بھی کریں ۔

انہوںنے کہا کہ آئے روز بمباری کی وجہ سے بے گناہ عورتیں اور بچے شہید ہورہے ہیں جبکہ عمارتیں کھنڈر بن چکی ہیں ، مظلوم شامی مسلمانو ں کے پاس کھانے کو روٹی اور پناہ کیلئے گھر نہیں اس مشکل کی گھڑی میں انسانیت سے محبت کرنے والے لوگوں کو آگے بڑھ کر ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :