شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مارکلے سے شادی
شادی کی تقریب میں شہزادہ ولیم کے ساتھ خالی نشست کس کی تھی؟
سمیرا فقیرحسین پیر 21 مئی 2018 14:53
(جاری ہے)
شادی کی تقریب میں شہزادہ ہیری کو آبدیدہ ہوتے اور آنسو بہاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، شہزادہ ہیری یقینی طور پر اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو رہے تھے اور ایسے میں اپنے بھائی کے ساتھ اپنی مرحومہ والدہ کے احترام میں ایک نشست خالی چھوڑنا یقیناً قابل تعریف ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں کو بھی نم کر دیا۔
اس تصویر کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مرتبہ شئیر کرکے شہزادہ ہیری کی اپنی والدہ شہزادی ڈیانا سپنسر کے لیے محبت اور احترام کو خوب سراہا گیا۔ شہزادہ ہیری نے شادی کی تقریب میں میگھن مارکلے کے لیے پھولوں کا گلدستہ بھی تیار کروایا جس میں انہوں نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کے پسندیدہ پھول بھی شامل کیے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ کی جیولری کلیکشن میں سے ہیرے کی انگوٹھی بھی میگھن مارکلے کو تحفے میں دی۔ سوشل میڈیا پر یہ شاہی شادی ٹاپ ٹرینڈ رہی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے طلاق یافتہ ، ذات سے باہر ، اور ایک اداکارہ سے شادی کرنے پر شہزادہ ہیری کو خوب سراہا۔ بالخصوص پاکستان میں اس شادی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے رشتہ کروانے والی خواتین سمیت دیگر خواتین کو بھی ایک سبق دیا گیا کہ شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود ایک طلاق یافتہ اور عمر میں بڑی خاتون سے شادی کی ،کیونکہ طلاق یافتہ ہونا میگھن مارکلے کی غلطی نہیں ہے، ہیری نے میگھن کی سیرت سے پیار کیا اور انہیں اپنی شہزادی بنا لیا جو کہ قابل ستائش ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی خوب دھوم مچی اور لوگوں نے اس نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اس شاہی شادی کی دھوم دیکھ کر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے ) نے نوبیاہتا جوڑے کو پاکستان آنے کی پیشکش کر دی۔ پی آئی اے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہزادی ڈیانا کی ایک تصویر پوسٹ کی ، یہ تصویر شہزادی ڈیانا کے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دورے پر لی گئی تھی۔ پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اپنے پیغام میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ ہم نے شہزادے ہیری اور میگھن مارکلےکی شاہی شادی دیکھی، اور ہمیں شہزادی ڈیانا کا پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ یاد آگیا۔ ہم نے سوچا کہ کتنا اچھا ہو کہ اگر نو بیاہتا شاہی جوڑا بھی پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ کرے۔ اپنے پیغام میں پی آئی اے نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکلے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں، اب بس آپ کو وقت بتانا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.