موجودہ سیاسی حالات میں سپریم کورٹ کی موجودگی غنیمت ہے،کانگریس رہنماء

کانگریس کا بی جے پی پر کرناٹک اسمبلی میں اکثریت کے حصول کیلئے جوڑ توڑ کا الزام،عدالت کے مشکورہیں،چدم برم

پیر 21 مئی 2018 17:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ چدمبرم نے بھارتی جنتا پارٹی پر کرناٹک اسمبلی میں اکثریت کے حصول کیلئے جوڑ توڑ کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق چدم برم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تحریر کیا کہ بی جے پی اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے،اس نی15دن کا وقت مانگا،خفیہ ووٹنگ کی اپیل کی ،عارضی اسمبلی اسپیکر کا داو کھیلا اور مختلف پینترے بھی بدلے لیکن ان حالات میں سپریم کورٹ کی موجودگی غنیمت ہے۔چدمبرم نے اس معاملے پر عدالت کی موجود گی پر شکر ادا کرتے ہو ئے کہا کہ اکثریت ثابت کرنے کے عمل کو براہ راست نشر کرنا شفافیت کا بہترین طریقہ ہے، اس ہدایت پر سپریم کورٹ کوسلیوٹ پیش کرتا ہوں۔