رواں مالی سال کے 10مہینوںمیں ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں اضافہ ریکارڈ

پیر 21 مئی 2018 17:06

رواں مالی سال کے 10مہینوںمیں ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) رواں مالی سال کے 10مہینوںمیں ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک ملک میں 25ہزار117یونٹ پک اپ گاڑیوں کی تیاری اور24ہزار629یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 20559 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی تیاری اور19954یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ان میں سوزوکی راوی، ٹویوٹاہائی لکس ، ہونڈائی سینٹرو اورماسٹرکے پک اپ گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :