فیصل آباد، بیوہ مرحومہ کی اراضی جعل سازی سے منتقل کرنے کے الزام میںاینٹی کرپشن پولیس نے سب رجسٹرار اور پٹواری سمیت دیگر افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ انٹی کرپشن نے سکینڈل میں ملوث افراد کو 23 مئی کو طلب کر لیا

پیر 21 مئی 2018 18:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) انٹی کرپشن پولیس نے کروڑوں روپے کی بیوہ مرحومہ کی اراضی جعل سازی سے منتقل کرنے کے الزام میں سب رجسٹرار( اربن) محمد عمران اور پٹواری افضل حیات اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات ، محکمہ انٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد مسعود نظامی نے جعل سازی کرنے والے پٹوری کابیان قلمبندجبکہ دیگر افراد کو 23 مئی کو طلب کر لیا ہے ۔

آن لائن کے مطابق چک نمبر 208 ر۔ب کے رہائشی راشد محمود ولد خادم حسین نے انٹی کرپشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ رانا ذوالفقار چیئرمین یونین کونسل چک نمبر 208 ر۔ب، زاہد مقصود اور دیگر افراد نے محکمہ ما ل کے سب رجسٹرار محمد عمران حلقہ پٹواری افضل حیات اور دیگر افراد کے ساتھ سازباز کر کے کروڑوں روپے کی اراضی جو کہ مرحومہ کریم بی بی اور حاکم بی بی کی ملکیت تھی اور چایس سال قبل انتقال کر گئیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ملزمان نے مرحومہ کی دس کنال اراضی جس کی مالیت آٹھ کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ محکمہ مال کے عملہ سے ملی بھگت کر کے زاہد مقصود ، غلام حیدر ، محمد وسیم ، عبدالغفار نامی افراد نے اپنے نام اراضی کی رجسٹریاں کروالیں ۔ چنانچہ اراضی کے اصل مالکان مرحومہ کریم بی بی اور حاکم بی بی کے قریبی رشتہ دار راشد محمود ہیں جب کہ ملزمان نے ملی بھگت کر کے مرحومہ کی اراضی دس کنال حق داران کی بجائے دیگر افراد کے نام بھاری رشوت لے کر منتقل کر دی ۔ چنانچہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے اس جعل سازی میں ملوث محکمہ مال کے ملازمین اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئی23 مئی کو طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :