ہوا وے آئی سی ٹی مقابلہ 2018ء کا گلوبل فائنل ، پاکستانی ٹیم نے نیٹ گروپ میں دوسرا اور انٹر پرائز کلائوڈ کمیونیکیشن میں تیسرا انعام حاصل کیا
پیر 21 مئی 2018 18:53
(جاری ہے)
پاکستان نے نیٹ گروپ میں دوسرا انعام بھی جیتا۔
نیٹ ورک گروپ میں انعام جیتنے والی ٹیم ورچوئل یونیورسٹی لاہور سے شمیم اقبال، لاہور گیریژن یونیورسٹی سے شارک ملک، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایاز احمد اور کارویٹ نیٹ ورک سے انسٹرکٹر کاشف حسین پر مشتمل تھی۔ پاکستان سے ان تین طلباء نے SUSTC یونیورسٹی، شین ژین چین میں چھ مہینے کے پروگرام اور سکالر شپ کیلئے ایڈمیشن ایوارڈ بھی جیتا۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے ایکسیلنٹ ہوا وے اکیڈمی ایوارڈ جیتا جبکہ اس کے انسٹرکٹر فہمید اکرم کو ایونٹ میں بہترین انسٹرکٹر ایوارڈ عطاء کیا گیا۔ ہوا وے انٹر پرائز اور ہوا وے کے گلوبل سیلز ڈیپارٹمنٹ کے صدر ما یوئی اور چین کی وزارت تعلیم کے چائنیز اینڈ فارن ہیومنٹیز ایکسچینج سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ ژائو چن اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ما یوئی نے تمام انسٹرکٹرز اور تمام طلباء کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلیکمپنیوں کیلئے ایجادات اور نت نئی اختراعات کیلئے نئے راستوں میں سے ایک ہے۔ ہوا وے نے طویل عرصہ سے ماحولیاتی شراکت داروں کے ساتھ ماحولیات کو فروغ دینے کی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی تعمیر پلیٹ فارم اور ماحولیاتی حکمت عملی کیلئے بنیادی ستون ہے اور یہ صنعت کی مسلسل ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک بنیاد ہے۔ ہوا وے طویل المدتی ٹیکنالوجی، علم کی بنیاد پر آئی سی ٹی ٹیلنٹ کی تعمیر میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جو کہ بین الاقوامی طور پر قابل بھروسہ آئی سی ٹی ٹیلنٹ اور سرٹیفیکیشن سٹینڈرڈ کے قیام کے لئے ماحولیاتی لحاظ سے ایک سازگار پلیٹ فارم مہیاء کرتا ہے۔ ہوا وے آئی سی ٹی مقابلہ، شرکت کرنے والے کالج کے طلبہ کے لئے نہ صرف مسابقتی تبادلے کا پلیٹ فارم ہے بلکہ جدید ترین آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو زیر بحث لانے اور صنعت میں جدید ترین رجحانات کو سمجھنے کا بھی ذریعہ ہے۔ مقابلے کے بعد آئی سی ٹی کے بارے میں ان کی تفہیم زیادہ جامع اور گہری ہو جائے گی۔ ہوا وے کی جانب سے منعقدہ آئی سی ٹی مقابلہ نہ صرف مہارتوں اور ٹیلنٹ پیدا کرنے کے مقابلہ کا پراجیکٹ ہے بلکہ یہ معنی خیز ثقافتی تبادلہ کی سرگرمی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.