پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں لیے واپس روانہ

پیر مئی 19:01

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں لیے دبئی واپس روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا پاکستان سے دبئی کیلئے روانہ ہونے سے قبل یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بہت اچھا وقت گزرا، بھرپور سپورٹ اور محبت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔واضح رہے کہ عامر خان وقتا فوقتا پاکستان کا دورہ کرتے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے پنجاب باکسنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ رمضان المبارک کے بعد پاکستان میں باکسنگ سپر لیگ کے انعقاد کے لئے بڑا اعلان کریں گے۔