افغانستان،غزنی پر طالبان عسکریت پسندوںکی چڑھائی

امریکی فوجی کمانڈرکی شہریوں اورحکومتی اہلکاروں کو ہر ممکن مددکی یقین دہانی

پیر 21 مئی 2018 19:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) افغان صوبے غزنی پر طالبان عسکریت پسندوں نے چڑھائی کر دی،امریکی فوج کے کمانڈرکیشہریوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں کو ہر ممکن مددکی یقین دہانی کرائی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع اجرستان پر طالبان عسکریت پسندوں نے چڑھائی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

طالبان جنگجوں کے خلاف اجرستان میں اضافی کمک پہنچنے کا بھی بتایا گیا ہے۔

اس سے قبل طالبان صوبہ فراہ کے اسی نام کے دارالحکومت پر دو مرتبہ حملہ آور بھی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے افغان وزرائے دفاع اور داخلہ کے ہمراہ فراہ شہر کا دورہ کیا اور شہریوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں کو ہر ممکن مدد کا یقین بھی دلایا۔ خیال رہے کہ یہ افغان صوبہ فراہ ایرانی سرحد کے قریب واقع ہے