متحدہ عرب امارات، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خوش کن مراعات کا اعلان

100فیصد کاروباری ملکیت کے ساتھ 10برس کا رہائشی ویزہ بھی جاری کیا جائے گا

پیر 21 مئی 2018 19:57

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خوش کن مراعات کا اعلان کر دیا،100فیصد کاروباری ملکیت کے ساتھ 10برس کا رہائشی ویزہ بھی جاری کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا لکے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں کاروبار کی 100 فیصد ملکیت کے علاوہ سرمایہ کاروں اور ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے 10 برس کا رہائشی ویزہ جاری کرنا شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی طرف سے یہ فیصلہ اتوار کی شب کیا گیا۔ دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مطابق اس کا مقصد ملک کی سست ہوتی ہوئی معیشت میں بہتری لانا ہے۔ بیان کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد رواں برس کے آخر تک شروع ہو سکے گا۔