سحری وافطاری میں بھی ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،خواتین کو امور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا

پیر 21 مئی 2018 20:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) سحری وافطاری میں واپڈا کی جانب سے ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،خواتین کو امور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،پیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعوی سامنے آیا تھا مگر بنوں میں اس کے برعکس مساجد میں اندھیروں میں تراویح اور سحری میں لوڈشیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لوڈشیڈنگ سے جہاں عوام کو تکلیف کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

وہاں پر خواتین کو بھی مشکلات پیش ارہی ہے ضلع بھر کے مساجد کے علماء کرام اور متحدہ دینی مدارس کے نائب صدر قاری محمد اسماعیل نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کرنا ظلم وزیادتی کے مترادف ہے پیسکو کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر ماہ مقدس میں لوڈشیڈنگ سے اجتناب کریں ۔

متعلقہ عنوان :