وفاقی پولیس کی کاروائیاں پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر لیا

،1کلو 360گر ام ہیر وئن ،250گر ام چرس ، 10لیٹر شراب ، نقدی ، مو با ئل فون ، ایل سی ڈی اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد مقدمات درج

پیر 21 مئی 2018 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وفاقی پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے ،1کلو 360گر ام ہیر وئن ،250گر ام چرس ، 10لیٹر شراب ، نقدی ، مو با ئل فون ، ایل سی ڈی اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد مقدمات درج کر لیے گیے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کر لیا،سی آ ئی اے پو لیس نے مخبر کی اطلا ع پر ملزم ضمیر سی1کلو 70گر ام ہیر وئن ،تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم اسد علی سے 250گر ام چرس ،تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم عا بد مسیح سے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی، جبکہ ملزم شاہ دید خا ن سے مو با ئل فون بر آمد کرلیا ، تھا نہ شالیمار پولیس نے دو ملزمان محمد اجمل اور مختا ر احمد سے 230گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ہو می سائیڈ کے انسپکٹر محمد اسلم نے گرفتار ملزم عما دوحید کے انکشاف و نشاند ہی پر آ لہ قتل پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمدکرلیا ، تھا نہ کورال پولیس نے ملزم خضر رحمن سے کلا شنکوف معہ ایمو نیشن، تھا نہ رمنا پولیس نے ملزم ندیم سے 60گر ام ہیروین جبکہ ملزم محمد ا ٓ صف سے ایل سی ڈی برآمد کرلی،تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ کشور بی بی سے نقدی بر آمد کرلی،جبکہ ملزم وقاص خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزما ن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ںنے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :