دیر ینہ دشمنی کی بنا ء پر دو حقیقی بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پیر 21 مئی 2018 22:10

جھنگ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقے لک بدھڑ میں دو حقیقی بھائیوں کو دیر ینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جھنگ کے علاقے لک بدھڑ میں28 سالہ فیصل اپنے حقیقی بھائی 30 سالہ عبد الرزاق جو کہ ڈی سی آفس میں ملازمت کرتا تھا کو ڈیوٹی پر چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں رورل ہیلتھ سنٹر باغ کے قریب چھ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو نوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے ،قتل کی وجہ سالہا سال سے چلتی آ رہی قتل کی دشمنی بتائی گئی ہے جس میں ملزم پارٹی کی جانب سے مقتول پارٹی کا ایک فرد قتل کیا گیا تھا جس کا بدلہ مقتول پارٹی کی جانب سے لیا گیا اور ملزم پارٹی کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، اسی سلسلہ میںآج ملزم پارٹی کی جانب سے دونوں بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔

مقا می تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا اور شواہد اکٹھے کر نے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ۔