کراچی،سندھ اسمبلی اجلاس میں اسیر رہنما شرجیل میمن نے کی بیساکھی کیساتھ شرکت کی

پیر 21 مئی 2018 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) سندھ اسمبلی اجلاس میںپیپلزپارٹی کے اسیر رہنما شرجیل میمن نے کی بیساکھی کیساتھ شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میںاس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما شرجیل میمن اجلاس میںشرکت کیلے اآئے تو ا ن کے ہاتھ میںبیساکھی تھی جس کے سہارے وہ چل رہے تھے ،جس پر ارکان اسمبلی نے تعجب کا اظہار کیا اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے ان سے خیریت بھی دریافت کی اور پوچھا کہ اب طبعیت کیسی ہے ،جبکہ شرجیل میمن کے ہاتھ میںبیساکھی دیکھ کر آغا سراج درانی نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسے سنبھال کررکھنے کام آئے گی ،اس پر شرجیل میمن نے اثبات میںسرہلانے پر ہی اکتفا کیا۔#

متعلقہ عنوان :