راولپنڈی ،سٹی ٹریفک پولیس کا مری روڈ پرغیر قانونی موٹر سائیکل ورکشاپس کے خلاف کریک ڈائون

4دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے اور سڑکوں پر رکھا گیا سامان ضبط کر لیا

پیر 21 مئی 2018 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مری روڈ پرغیر قانونی موٹر سائیکل ورکشاپس کے خلاف کریک ڈائون میں 4دکان داروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے اور سڑکوں پر رکھا گیا سامان ضبط کر لیا ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل جنید محسن اور سیکٹر انچارج مری روڈ رفیع راٹھورنے لیاقت باغ سے ناز سینما ٹرن تک دونوں اطراف مری روڈپر رپیئرنگ کی غرض سے موٹر سائیکل ورکشاپس کی تجاوزات کرکے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے پر تعزایرتِ پاکستان کی سیکشن 341کے تحت 3مقدمات تھانہ وارث خان اور 1مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر وانے کے ساتھ روڈ پررکھا گیا سامان قبضہ میں لے کر ٹی ایم اے آفس میں جمع کروا دیاہے چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار کے حکم پر شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کے پیش نظر مری روڈ پر لیاقت باغ سے ناز سینما ٹرن دونوں جانب روڈ پر موٹر سائیکل ورکشاپس کی تجاوزات کر کے موٹر سائیکل ریپئرنگ کرنے اور شہریوں کے لئے ٹریفک پریشانی کا سبب بننے پر دکان داروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ہے سی ٹی او کے مطابق مری روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کی بدولت عوام کو پہلے سے زیادہ بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اس سلسلے میں تمام سرکل انچارج ا ور سیکٹر انچارج کو ٹریفک بہائو کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جن کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لی جار ہی ہے انہوںنے بتایا کہ مری روڈ پر موجود غیر قانونی موٹر سائیکل ورکشاپس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔