راولپنڈی،انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ، مذہبی منافرت اور پولیس مقابلہ سمیت دیگر مقدمات میں شہادتین قلمبند کیں

مزید گواہوں کو طلب کر تے ہوئے سماعت 23ملتوی کر دی

پیر 21 مئی 2018 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج محمد اصغر خان نے ٹارگٹ کلنگ، مذہبی منافرت اور پولیس مقابلہ سمیت دیگر مقدمات میں شہادتین قلمبند کرکے مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے گزشتہ روز عدالت نے پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں نامزدملزمان حاجی شہزاد وغیرہ کیخلاف 2 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت 23مئی،مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزد ملزم انعام الحق کیخلاف1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 26مئی،ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالواحد کیخلاف2 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت 22 مئی جبکہ قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم تنویر کیخلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی ہے ۔